امیر جماعت اسلامی حا فظ نعیم الرحمان کی قطر میں اسماعیل ہانیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت

امیر جماعت اسلامی حا فظ نعیم الرحمان کی قطر میں اسماعیل ہانیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت

اہور: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نمازِ جنازہ  ادا کرا دی گئی ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے قطر میں اسماعیل ہانیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔


ترجمان جماعت اسلامی نےایک بیا ن میں کہا کہ  حا فظ نعیم   الرحمان قطر میں حما س کے سر برا ہ کی نما ز جانزہ میں شریک ہو ں گے ،ان کی غیر  موجودگی میں  لیا قت بلو چ  قا ئم مقا م پارٹی صدر  ہو ں گے۔

خیال رہے کہ اسماعیل ہانیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا۔ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے، ان کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا گیا۔


فلسطین کے سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ حماس کے سیاسی سربراہ اور حماس کے پولیٹیکل بیورو کے چیئرمین تھے، 2017 میں انہیں خالد مشعال کی جگہ حماس کا سیاسی سربراہ مقرر کیا گیا، وہ 2023 سے قطر میں قیام پذیر تھے۔

 پاکستان سمیت متعدد ممالک میں گزشتہ روز اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ متعدد مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے آج بھی مختلف مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں