اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا نام ای سی ایل سےنکالنے کا حکم دےدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت کی۔شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ شبلی فراز کیخلاف چار مقدمات میں ہیں ۔تمام مقدمات میں وہ ضمانت پرہیں۔عدالت نے سرکاری وکیل سے معاملے سے متعلق استفسار کیا جس پر سرکاری وکیل نے کہا جو عدالت حکم کرے گی ہم عمل کریں گے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ شبلی فراز کا نام ای سی ایل میں ہونے سے متعلق وزارت داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے۔
بعد ازاں عدالت نے حکم دیا کہ شبلی فراز کا نام ایک ہفتہ میں ای سی ایل سے نکال کر عدالت میں عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے۔