کے الیکٹرک کا وفاق کی نسبت 200 فیصد مہنگی بجلی پیدا کرنے کا انکشاف

01:37 PM, 2 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:کراچی الیکٹرک سپلائی (کے الیکٹرک) کی طرف سے وفاق کی بہ نسبت اپنے ذرائع سے 200 فیصد مہنگی بجلی پیدا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔


نجی ٹی وی  کے پروگرا م میں با ت کر تے ہوئے سا بق لیگی وزیر خزانہ مفتاح اسما عیل نے دعوی کیا ہےکہ  کے الیکٹرک نے وفاق کی بہ نسبت اپنے ذرائع سے 200 فیصد مہنگی بجلی پیدا کی۔ کے الیکٹرک نے جون میں 58 روپے سے زائد تک فی یونٹ میں مہنگی بجلی پیدا کی جبکہ نیشنل گرڈ سے کمپنی نے اوسط تقریباً 9 روپے فی یونٹ میں بجلی حاصل کی۔ 


اسی طرح جون میں ڈیزل سے بجلی 58 روپے 10 پیسے فی یونٹ، فرنس آئل سے بجلی 41 روپے 80 پیسے فی یونٹ اور ایل این جی سے بجلی 38 روپے 10 پیسے تک فی یونٹ میں پیدا کی گئی۔


دوسری طرف نیپرا کے حالیہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین اگست 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں 66 پیسے اضافی دیں گے۔ نومبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں 1.77 روپے فی یونٹ اور دسمبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں 79 پیسے فی یونٹ اضافی دینے پڑیں گی۔


مفتا ح اسما عیل کا کہنا تھا کہ،کے الیکٹرک کی مہنگی بجلی پیدا کر  نے کا بو جھ کراچی کی عوام نے برداشت کیا۔انہو ں نے کہا عوا م پہلے ہی مہنگی بجلی سے پریشا ن ہےجبکہ کے الیکٹر ک نے ان  کے لیے مزید مشکلا ت پیدا کر دیں ہیں ۔


خیال رہےوزیراعظم  شہباز شریف نے بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کی ہدایت کر دی تھی۔


پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کی گئی ہے۔اس حوالے سے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔


وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی صارفین کی مشکلات کے پیش جولائی اور اگست 2024 کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع کی  ہدایات جاری کیں ہیں۔

مزیدخبریں