الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کر دی

01:31 PM, 2 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو اپنے اکاؤنٹس کے مربوط گوشوارے 29 اگست تک جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔


الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم۔ڈی  پر چارٹرڈ اکاونٹنٹ  کے ذریعے تفصیلات کے ساتھ پیش کرے گی، سالانہ آمدنی اور اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اور اثاثے اور واجبات الیکشن کمیشن میں جمع کروانے ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ پیش کی جانے والی تفصیلات سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار سے دستخط شدہ ہوں۔ 

مزیدخبریں