ملک بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے سلسلے کی پیشگوئی

ملک بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے سلسلے کی پیشگوئی

اسلام آباد: بلوچستان کے 22 اضلاع میں آج سے 6 اگست تک  شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔گلگت بلتستان میں کل سے بارشوں کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا، کشمیر میں بارشیں متوقع ہیں۔ بارشوں کا دوسرا سلسلہ اگست کی 7 تاریخ سے 15 تاریخ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

اگست کی 7 سے 15 تاریخ تک ملک کے بالائی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں وقفے وقفے سے مزید بارش  ہو گی۔ ملک کے بیشتر حصوں میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کی توقع ہے۔

مصنف کے بارے میں