اسلام آباد: پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی،عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیکا ایکٹ عدالت کے ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نےپی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر کی 50 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔