رؤف حسن کے خلاف ٹھوس شواہد کے بغیر عام نوعیت کے الزامات ہیں، پیکا ایکٹ عدالت

رؤف حسن کے خلاف ٹھوس شواہد کے بغیر عام نوعیت کے الزامات ہیں، پیکا ایکٹ عدالت

اسلام آباد: پیکاایکٹ عدالت  کے مطابق رؤف حسن و دیگر ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے بغیر عام نوعیت کے الزامات ہیں،رؤف حسن کے خلاف پراسیکیوشن کو ابھی الزامات ثابت کرنے  کے لیے اور ثبوت درکار ہیں۔

پیکاایکٹ کے تحت درج کیس میں رؤف حسن کی ضمانت منظوری کا حکمنامہ جاری،ڈیوٹی میجسٹریٹ عباس شاہ نے دو صفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کر دیا۔


پیکاایکٹ عدالت نے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ رؤف حسن کے خلاف کیس میں پراسیکیوشن کو مزید انکوائری کرنا درکار ہے،رؤف حسن کے خلاف کیس میں شریکِ ملزمان کو پہلے ہی ضمانت مل چکی۔ روف حسن و دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کی جاتی۔

مصنف کے بارے میں