وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، ملک کی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور

11:46 AM, 2 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے،کابینہ اجلاس  میں 10 نکاتی ایجنڈا زیر غور  کیا  جا رہا  ہے۔

چین اور پاکستان  کے مابین  تجارت  بڑھانے سے متعلق  مفاہمتی  یادداشت پیش ہوگی،لاپتہ  افراد سے متعلق  وزرا کمیٹی کی رپورٹ  ایجنڈے میں شامل  ہے۔ نجکاری بورڈ  کے ممبران  کی تعداد میں اضافے کی سمری بھی ایجنڈ ے کا حصہ  ہے۔

ایجنڈے میں نیشنل  یونیورسٹی آف  ماڈرن لینگوئج چارٹر  کے دوبارہ  نفاذ کی منظوری دی جائے گی، مجوزہ کنگ  حماد  یونیورسٹی  نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل پیش کیا جائے گا اور بین المذاہب  ہم آہنگی پالیسی کابینہ  میں پیش کی جائے گی۔


فیڈریشن  سے متعلق پالیسیوں پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ ریاستی انٹرپرائزز سے متعلق  کابینہ کمیٹی  کے 22 جولائی کے فیصلوں کی توثیق بھی شامل ہے۔ 

مزیدخبریں