کوئٹہ، فائرنگ میں  سابق وزیر نواب اسلم رئیسانی کا  بھتیجا قتل

کوئٹہ، فائرنگ میں  سابق وزیر نواب اسلم رئیسانی کا  بھتیجا قتل

کوئٹہ:  کوئٹہ میں فائرنگ میں سابق وزیر نواب اسلم رئیسانی کابھتیجا قتل ہوگیا ہے۔  کوئٹہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد قتل ہو ئے ۔


حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں سابق وزیر نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے نوابزادہ ہارون رئیسانی بھی شامل ہیں۔


پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد قتل اور  2 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں