آج پہلی بار دیکھا کہ بلڈوزنگ کو روکا گیا، جاتے وقت سو قانون پاس کرنے کی کیا ضرورت پڑگئی، حکومت کا بل مسترد ہوتو یہ حکومت کے خلاف براہ راست عدم اعتماد: بیرسٹر علی ظفر

08:39 PM, 2 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد: پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کاکہنا ہےکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ بل پیش کرتے ہوئے حکو مت کو سوچنا چاہئے تھا۔

بیرسٹر علی ظفر نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ  آفیشل سیکرٹ ایکٹ بل پیش کرتے ہوئے حکومت کو سوچنا چاہئے تھا۔انہوں نے کہاکہ بہت سارے سینیٹرز کہہ رہے تھے ایسے قانون سازی نہیں ہوتی  بل کمیٹی میں  بھیجیں ۔ سینیٹ میں آج پہلی بار دیکھا کہ بلڈوزنگ کو روکا گیا۔

ان کاکہنا تھا کہ سینٹرز نے پوچھا بھی حکومت کوجاتے وقت سو قانون پاس کرنے کی کیا ضرورت پڑگئی۔ حکومت کا بل مسترد ہوتو یہ حکومت کے خلاف براہ راست عدم اعتماد ہے۔ تشدد انتہا پسندی پر بھی اراکین نے کہا کہ ایسا بل پاس کریں گے تو دنیا ہنسے گی۔

ان کاکہنا تھا کہ سینیٹ سے آج کل جو قانون پاس ہورہے ہیں میں اس کو اندھا قانون کہتا ہوں۔  سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں روکنے کا جوبل ڈراپ ہوا وہ تمام جماعتوں کی کاوش ہے۔ کسی بھی جمہوری ملک میں ایسے بل پاس نہیں ہوتےہیں ۔

مزیدخبریں