لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کاکہنا ہے کہ ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔
ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نےٹویٹ کیاکہ 2017 کے پھلتے پھولتے پاکستان کو جبر اور ناانصافی کے فیصلوں نے 2022 تک اس نہج تک پہنچا دیا غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ دوبارہ موقع ملا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے۔ جھوٹے مقدمات، سزاؤں، نا اہلیوں اور ہر طرح کے ظلم کو میں نے اور میرے ساتھیوں نے تو صبر اور استقامت سے برداشت کرلیا مگر نا انصافی پر مبنی فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی۔
ا نہوں نے طلال چودھری کے حوالے سے کہاکہ طلال چوہدری کو توہین عدالت میں ناحق 5 سالہ نا اہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔