پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک  متعارف کرادیےگئے

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک  متعارف کرادیےگئے

کراچی:  یوٹیوب نے  پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب پریمیم کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے جوایک پیڈ ممبرشپ ہے اور یوٹیوب پر اشتہارات کے بغیر، آف لائن اور بیک گراؤنڈ پلے کے ساتھ دیکھنے کے تجربے کو بہترین بناتی ہے۔یہ ایک نئی میوزک سٹریمنگ ایپ ہے جو پاکستان میں موسیقی کامسحور کن تجربہ پیش کرتی ہے، یوٹیوب پریمیم دیکھنے کا انتہائی شاندار تجربہ پیش کرتا ہے۔


اس میں اشتہارات کے بغیر اور تسلسل کے ساتھ دیکھنے کا تجربہ، ایپس کے درمیان ملٹی ٹاسکنگ کی غرض سے بیک گراؤنڈ پلے یا لیکچرز اور دیگر تعلیمی ویڈیوز کا دیکھنا،اپنے پسندیدہ شوز، اور کنٹنٹ کری ایٹرز کے ڈاؤن لوڈز سے لطف اندوز ہونا شامل ہے بھلے صارف طویل پرواز پر ہو یا محدوسائل کا سامنا کر رہا ہو۔

یوٹیوب میوزک کے ذریعے، صارفین تازہ ترین ہٹس سن سکتے ہیں، اپنے پسندیدہ گانے تلاش کر سکتے ہیں، موسیقی کی دنیا سے وابستہ رہ سکتے ہیں اور اپنے آلات پر لطف اندوز ہونے کے لیے بہت سارا نیا میوزک دریافت کر سکتے ہیں۔اگرچہ یہ سب یوٹیوب میوزک میں بلاقیمت بھی دستیاب ہیں لیکن ان کے لیے اشتہارات سے تعاون حاصل کیا جاتا ہے۔ 

یوٹیوب پریمیم میں ناظرین کے لیے فیملی پلان بھی شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی پریمیم ممبرشپ کو گھر کے 5 دیگرافراد تک شیئر کر سکتے ہیں۔یوٹیوب پر پاکستان میں 400 سے زائد چینلز کے 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔ جن میں ہرسال 35 فیصد اضافہ ہورہا ہے جبکہ 6,000 سے زائد چینلز کے ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں جن میں ہر سال 30 فیصد اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب میوزک پریمیم کے آغاز کو ملک میں موسیقی کی صنعت کے لیے بہت بڑی پیش رفت قرار دیا جاسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں