صدر پاکستان نے قانون شہادت ترمیمی بل، نشہ آورمواد کنٹرول ترمیمی بل کی منظوری دے دی

صدر پاکستان نے قانون شہادت ترمیمی بل، نشہ آورمواد کنٹرول ترمیمی بل کی منظوری دے دی
سورس: File

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے  2 بلوں کی منظوری  دے دی۔  صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔


صدر مملکت نے قانون ِ شہادت ( ترمیمی) بل 2023 ء کی منظوری دے دی۔ 
بل کا مقصد قانونِ شہادت 1984 ء میں ترمیم کرنا ہے۔


صدر مملکت نے نشہ آورمواد کے کنٹرول کے (ترمیمی) بل ، 2023 ء کی بھی منظوری دے دی۔
 نشہ آورمواد کے کنٹرول کے (ترمیمی) بل کا مقصد نشہ آور مواد کے کنٹرول کے  ایکٹ ، 1997 ء میں ترمیم کرنا ہے ۔

مصنف کے بارے میں