کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 50 پیسے اضافہ ہو گیا۔ ڈالر291 روپے سے بڑھ 292 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 21پیس مہنگا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 288 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ۔
انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 75پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔گزشتہ روز ڈالر 287 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری طرف پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں380پوائنٹس کا اضافہ کے بعد100 انڈیکس 48ہزار610پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔