راولپنڈی، پشاور کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

11:31 AM, 2 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نیشنل پولیو لیبارٹری نے راولپنڈی، پشاور کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔ رواں برس ملک کے سیوریج میں 14 ویں بار پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)  ذرائع کے مطابق راولپنڈی، پشاور کے سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون ہے۔پشاور شاہین مسلم ٹاون کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا جبکہ راولپنڈی سرائے کالا ٹیکسلا کے سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال پشاور کے سیوریج میں چھٹی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور کے سیوریج سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپل 17 جولائی کو لیا گیا جبکہ پشاور سے آخری بار پولیو کیس 20 جولائی 2020 کو رپورٹ ہوا تھا۔

این آئی ایچ ذرائع نے بتایا کہ رواں برس راولپنڈی کے سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ سرائے کالا ٹیکسلا سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپل 17 جولائی کو لیا تھا۔ 

مزیدخبریں