کالا باغ: پولیس اور اشتہاری مجرموں میں مقابلہ، ایک کانسٹیبل شہید، 4 زخمی

10:34 AM, 2 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

ایلیٹ پولیس کا کانسٹیبل ملزمان سے مقابلے میں شہید
کالاباغ: کالا باغ میں خٹک بیلٹ کی حدود میں پولیس اور اشتہاری مجرموں میں مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایلیٹ فورس کا اہلکار شہید  جبکہ ایس ایچ او تھانہ مکڑوال سمیت 4زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ تھانہ مکروال کی حدود میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ مقابلہ دوہا کے پہاڑی علاقے میں ضلع کرک اور تھانہ مکروال کی حدود کے قریب ہوا۔

پولیس کی جانب سے کچھ اطلاع ملنے پر جب چھاپہ مارا گیا تو فرار ہونے والوں نے فائرنگ شروع کردی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مطیع اللہ جان بھی پولیس اور ایلیٹ فورس  کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ شہید کانسٹیبل کی میت اور تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں