کیپٹل ہل حملہ کیس: ڈونلڈٹرمپ پرتیسری بار فرد جرم عائد

09:30 AM, 2 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: کیپٹل ہل حملہ کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر چار ماہ میں تیسری فرد جرم عائد کردی گئی، سابق صدر پر کیپیٹل ہل حملے اور 2020 کے صدارتی الیکشن پر اثرانداز کا الزام لگا دیا گیا۔

فردِ جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کارِ سرکار میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش، امریکا کو دھوکا دینے اور شہری حقوق پامال کرنے کی سازش کا الزام لگایا گیا ہے۔

فردِ جرم خصوصی وکیل جیک اسمتھ کی تحقیقات میں وفاقی گرینڈ جیوری نے عائد کی۔ سابق امریکی صدر  کے علاوہ ان کے چھ ساتھیوں پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

سابق امریکی صدر  ٹرمپ کو جمعرات کو امریکی وفاقی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں