کیف : روس اور یوکرین کے درمیان اناج برآمد کرنے کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ یوکرینی بندرگاہ اودیسا سے 26 ہزار ٹن سے زائد مکئی سے لدا پہلا بحری جہاز روانہ ہوا۔ یہ بحری جہاز کل ترکی پہنچے گا اورضروری تفتیش کے بعد تریپولی روانہ ہو گا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین سے اناج کی برآمدگی کا خیرمقدم کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اورعالمی غذائی ضروریات کی صورت حال مستحکم ہو گی۔ روس نے فروری سے یوکرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر رکھی تھی جس وجہ سے غذائی اجناس کی برآمد بند تھی۔