چودھری شجاعت حسین نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا 

06:44 PM, 2 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔مسلم لیگ ق نے پارٹی آئین کے حولے سے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ نے چار سوالات کے ساتھ الیکشن کمیشن سے رجوع کیا۔خط میں چوہدری شجاعت نے سوال کیا کہ ہمارا پارٹی آئین کیا کہتا ہے؟ پارٹی میں عہدیداروں کے اختیارات کیا ہیں ؟ مسلم لیگ ق کے اثاثہ جات کی تفصیلات اور عہدیداران کی فہرست سے متعلق بھی پوچھ لیا۔

مزیدخبریں