اسلام آباد: وزیر اعظم ہاؤس میں حکومت کی اتحادی اور پی ڈی ایم جماعتوں کا سربراہی اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور دیگر قائدین شریک ہیں ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم، پاکستان مسلم لیگ (ق)، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی اجلاس میں شریک ہیں ۔
وزیراعظم ہاؤس میں حکومت کی اتحادی اور پی ڈی ایم جماعتوں کا سربراہی اجلاس شروع
— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 2, 2022
وزیراعظم شہباز شریف، ایف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، مریم نواز اور دیگر قائدین شریک ہیں pic.twitter.com/KtxrGIuRn2
اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 6 افسران کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔ سیلاب زدگان کی مدد کرتے ہوئے قوم کے بیٹوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے جس پر پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔