پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ خطرے میں ، چودھری شجاعت کیمپ کا ق لیگ ارکان سے رابطہ 

05:59 PM, 2 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب کابینہ میں ق لیگ کے ارکان کو شامل نہ کیے جانے کے بعد پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ چودھری شجاعت کیمپ نے  ق لیگ کے ارکان اسمبلی سے دوبارہ رابطہ کرلیا ۔

نیو نیوز کے مطابق عمران خان کی طرف سے کابینہ کی منظوری کے بعد مسلم لیگ ق کے 10 ارکان اسمبلی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔جس کے بعد  ق لیگ کے ارکان کو پیغام  دیا گیا ہے کہ عمران  خان کا ساتھ دے کر دیکھ لیا۔پہلے بھی کہتے تھے عمران خان قابل اعتماد نہیں ۔

چودھری شجاعت کیمپ نے کہا ہے کہ   اب بھی وقت ہے     عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر واپس آجائیں۔    واپسی کا اشارہ دیں تو دوبارہ  معاملات کو ٹھیک  کیاجاسکتاہے ۔ آصف زرداری اورمسلم لیگ ن کے ساتھ دوبارہ بیٹھا جاسکتا ہے۔ 

مزیدخبریں