ہر طبقہ رو رہا ہے: مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات سے قبل حکومت پر شدید تنقید 

ہر طبقہ رو رہا ہے: مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات سے قبل حکومت پر شدید تنقید 
سورس: File

بنی گالا: معروف مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ 

بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات سے قبل میڈیا سے  گفتگو کرتے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ہرطبقہ رو رہا ہے۔ غریب کو روٹی نہیں مل رہی ۔ زمینداروں کو کھاد ، پٹرول نہیں مل رہا ۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے لیے پیغام ہے اس ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں۔ سنجیدگی کے ساتھ ملک سے وفاداری کریں۔ عمران خان سے ملاقات کے لئے آیا ہوں! اللہ تعالی فرماتا ہے اپنے رب کی بارگاہ میں توبہ کرو۔

مصنف کے بارے میں