اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو گیا جو دوسروں کو چور کہتا تھا خود چور نکلا اور دوسروں کو امپورٹڈ کہنے والا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں احسن اقبال نے لکھا ’ فارن فنڈنگ کیس: ثابت ہو گیا جو دوسروں کو چور کہتا تھا خود چور نکلا، جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا، جو دوسروں کو جھوٹا کہتا تھا خود جھوٹا نکلا، بیرونی فنڈنگ سے پاکستان میں انتشار اور انارکی کی سیاست کر رہا تھا۔ کوئی شرم کوئی حیاء، عمران نیازی جواب دو!‘
فارن فنڈنگ کیس:
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) August 2, 2022
ثابت ہو گیا جو دوسروں کو چور کہتا تھا خود چور نکلا،
جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا،
جو دوسروں کو جھوٹا کہتا تھا خود جھوٹا نکلا،
بیرونی فنڈنگ سے پاکستان میں انتشار اور انارکی کی سیاست کر رہا تھا۔
کوئی شرم کوئی حیا عمران نیازی جواب دو!
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آج 8 سال بعد پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لئے ہیں ۔
چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ متفقہ فیصلہ ہے اور ثابت ہوا ہے کہ پی ٹی آئی نے 34 انفرادی، 351 کاروباری اداروں بشمول کمپنیوں سے فنڈز لئے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے امریکی کاروباری شخصیت سے بھی فنڈز لئے جبکہ پی ٹی آئی نے 8 اکاﺅنٹس کو تسلیم کیا اور 16 بینک اکاﺅنٹس چھپائے جبکہ 13 نامعلوم اکاﺅنٹس بھی سامنے آئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اکاﺅنٹ چھپانا آئین کی خلاف ورزی ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے فارم ون جمع کرایا جو غلط تھا، پارٹی اکاﺅنٹس کے حوالے سے دیا گیا بیان حلفی جھوٹا ہے۔