فیڈریشن کی مخالفت کے باجود نجمہ پروین کو اولمپکس میں بھیجنے کا انکشاف

09:08 PM, 2 Aug, 2021

لاہور: (ارسلان جاوید) ٹوکیو اولمپکس میں ناقص کارکردگی دکھانے والی پاکستانی ایتھلیٹ نجمہ پروین کے معاملے پر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا خط سامنے آ گیا۔

پاکستانی ایتھلٹ نجمہ پروین کا فٹنس بہتر نہ ہونے کے باوجود ٹوکیو اولمپکس میں جانے پر نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے حکام نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے منع کرنے کے باوجود ان فٹ نجمہ پروین کو ٹوکیو بھجوا دیا۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے وزات بین الصوبائی رابطہ اور پی ایس بی کو بروقت نجمہ کی فٹنس سے آگاہ کیا تھا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن نے پانچ جولائی کو پی ایس بی کو نجمہ کی فٹنس سے خط کے ذریعے آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی او اے حکام نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کی مخالفت میں نجمہ پروین کو ٹوکیو بھجوایا۔ نجمہ پروین کے ساتھ جانے والی کوچ کا بھی ایتھلیٹکس فیڈریشن سے تعلق نہیں ہے۔ نجمہ پروین ٹوکیو اولمپکس دو سو میٹر ریس میں اپنی ہیٹ میں آٹھویں نمبر پر رہیں۔

مزیدخبریں