لاہور: نیو لاہور سٹی نے رجسٹرڈ ڈیلرز کے اعزاز میں پروقار عشایئے کا اہتمام کیا۔
نیو لاہور سٹی نے رجسٹرڈ ڈ ڈیلرز کی رائل انکلیو فیز فور میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے انعامات اور سرٹیفیکٹ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل مینجر نیو لاہور سٹی وسیم اصغر نے کہا کہ سوسائٹی انتظامیہ اپنی پرانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مقررہ وقت سے پہلے ترقیاتی کام مکمل کر کے مالکان کو جلد پلاٹوں کا قبضہ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عالمی وبا کے دوران مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود بھی ترقیاتی کام کو جاری رکھا گیا۔
اس موقع پر ہیڈ آف سیلز ڈپارٹمنٹ محمد عرفان نے کہا کہ سوسائٹی انتظامیہ نے کام کے معیار پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرتی اور نہایت مناسب اور آسان اقساط میں لوگوں کو رہائشی پلاٹس فراہم کر رہی ہے۔
تقریب میں ڈیلرز کی طرف سے ارحم ایسوسی ایٹ کے چیف ایگزیگٹو محمد سرفراز اور مون سٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو عبدالرشید چیمہ اور ملاحم اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو عامر گجر نے سوسائٹی انتظامیہ اور مالکان کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے معزز کسٹمرز سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔