چین میں بھی ڈیلٹا وائرس پھیلنے لگا، 300 کیسز سامنے آ گئے

08:18 PM, 2 Aug, 2021

بیجنگ: چین میں عالمی وبا کورونا وائرس کی بھارتی قسم تیزی سے پھیلنے لگی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ گزشتہ دس دنوں کے دوران چین میں کورونا کے 300 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین کی حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے پر تازہ پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ چین میں اب تک کتنے افراد کو ویکسین لگ چکی ہے اس سے متعلق کوئی حکومتی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم چین میں کمپنیاں 16 ارب ویکسینیشن بنا چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین کے 15 صوبوں میں اب تک کورونا کی بھارتی قسم کی موجودگی تصدیق ہو چکی ہے۔ چینی حکام ملک میں کورونا کی تازہ لہر کو سیاحت سے متعلق حالیہ پالیسیوں میں نرمی کو قرار دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں