لاہور :صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر خطرناک حد تک مریضوں کو متاثر کر رہی ہے ،کورونا کی چوتھی لہ رکے دوران اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،عوام کو کورونا کی چوتھی لہر سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کرنے کی ضرورت ہے ۔
عالمی وبا کی چوتھی لہر نے کراچی کے بعد لاہور کا بھی رُخ کر لیا ،صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کی چوتھی لہر کے دوران اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہور ہا ہے ،پنجاب میں کوروناکی چوتھی لہرکے باعث مثبت کیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،انہوں نے کہا تمام سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ اگلے 24گھنٹوں کے دوران کوروناکے مریضوں کیلئے دستیاب اور مزید اضافہ کیلئے طبی سہولیات کی تفصیلات پیش کریں،تاکہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کیے جاسکیں ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا پنجاب کے سرکاری ہسپتالو ں میں کوروناکے مریضوں کیلئے آکسیجنیٹڈ بستر،وینٹی لیٹرز،بائی پیپس سمیت دیگر سہولیات وافرمقدارمیں دستیاب ہیں،پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کیلئے طبی سہولیات میں اضافہ کیاجارہاہے،انہوں نے کہا عوام سے کوروناکی چوتھی خطرناک لہرسے بچنے کیلئے ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدکرنے کی اپیل کرتے ہیںتاکہ عوام کے جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے ۔