پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 397 پوائنٹس کا اضافہ

05:41 PM, 2 Aug, 2021

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز رجحان مثبت رہا مگر کاروباری حجم رواں سال مئی کے پہلے ہفتے کے بعد کم ترین رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس آج 397 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 453 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 456 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ بلند ترین سطح 47 ہزار 508 رہی۔

شیئرز بازار میں آج 9 ارب روپے مالیت کے 25 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ سٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن آج 65 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 308 ارب روپے ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں