نور مقدم کیس میں جو کچھ کر سکتا تھا کیا، ملزم کو مقابلے میں تو نہیں مروا سکتا، شیخ رشید

04:57 PM, 2 Aug, 2021

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس میں جو کچھ کر سکتا تھا کیا لیکن اب ملزم کو پولیس مقابلے میں تو نہیں مروا سکتا۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملزم ظاہر جعفر کے والد اور ایک ڈارئیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے اور مجھے امید ہے ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت ہو گی۔

خیال رہے اسلام آباد کے پوش علاقے میں ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم نامی لڑکی کو قتل کر دیا تھا۔ قاتل اور مقتولہ کی خاندانوں کے آپس میں تعلقات بھی ہیں۔

تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او محمد شاہد کے مطابق نور مقدم کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر ہلاک کیا گیا۔ نور مقدم کے قتل کی خبر سامنے آنے کے بعد سے پاکستان میں سوشل میڈیا پر کافی سخت ردعمل آیا۔

وزیراعطم عمران خان نے بھی اس کیس کا نوٹس لیا ہے اور انہیں تفتیش کے متعلق مکمل بریفنگ دی جاتی ہے۔

گزشتہ روز آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نورمقدم کیس کو پہلے دن سے دیکھ رہا ہوں اور کیس کی تمام تفصیلات لے لی ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نور مقدم کیس کو پہلے دن سے دیکھ رہا ہوں اور کیس کی تمام تفصیلات لے لی ہیں۔

نورمقدم کیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ملزم ظاہر جعفر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کی حد تک تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں