اداکارہ دردانہ بٹ کو وینٹی لیٹر پر شفٹ کردیا گیا

04:53 PM, 2 Aug, 2021

لاہور :پاکستان کی معروف اداکارہ دردانہ بٹ کو وینٹی لیٹر پر شفٹ کردیا گیا۔ پاکستان کی سینئر اداکارہ کو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن ان کی طبعیت مزید بگڑگئی ۔

خاندانی ذرائع نے اداکارہ دردانہ بٹ کی مداحوں سے جلد صحتیابی اور ان کی شفا کے لئے دعاکی اپیل کی ہے۔

نیونیوز کے مطابق 83 سالہ دردانہ بٹ نے 1978 میں پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سنٹر کی معروف ڈرامہ سیریل " ففٹی ففٹی " سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔ 

اداکارہ درادنہ بٹ نے کیرئیر میں کئی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں  تنہائیاں ، نئے سلسلے،رسوائی  وغیرہ شامل ہیں ۔ 

مزیدخبریں