برے وقت میں پیسے کے لئے ایسے کردار کئے جن پر اب غصہ آتا ہے، بھارتی اداکارہ

برے وقت میں پیسے کے لئے ایسے کردار کئے جن پر اب غصہ آتا ہے، بھارتی اداکارہ
سورس: file photo

ممبئی: بھارتی اداکارہ نینا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے مجبوری میں کئی ایسی فلموں میں بھی کام کیا جو مجھے پسند نہیں تھا ۔ اکثر شوٹنگ کے بعد دعا کرتی تھی کہ یہ فلم ریلیز ہی نہ ہو ۔ 

بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں نینا گپتا نے کہا کہ  ٹی وی پر جو کردار پسند نہیں آتا تھا یا جس کام پر میرا دل مطمئن نہیں ہوتا تھا اس سے انکار کردیتی تھی لیکن فلموں میں مجبوری کی وجہ سے بہت کچھ ایسا کیا جو مجھے ذاتی طور پر بھی پسند نہیں تھا ۔ 

نینا گپتا کا کہنا تھا کہ اس وقت مجھے پیسوں کی اشد ضرورت تھی اور مجھے فلموں میں اداکاری کے نام پر ایسے فضول کام کرنا پڑے جن کو آج سوچتی ہوں تو بہت غصہ آتا ہے ۔ 

نینا گپتا نے کہا کہ وہ ایسی فلمیں تھیں کہ جن کے لئے دعا کرتی تھی کہ یہ فلمیں ریلیز ہی نہ ہوں لیکن باکس آفس کے حساب  سے وہ فلمیں چلنے والی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس برے وقت میں آسانی کے لئے بہت سے ایسے کریکٹر کئے جو مجھے نہیں کرنے چاہئیں تھے ۔ اس وقت میرے پاس کام نہیں تھا لیکن پیسے کی ضرورت تھی ۔