ٹوکیو اولمپکس میں یوسین بولٹ کا ریکارڈٹوٹ گیا

03:41 PM, 2 Aug, 2021

ٹوکیو: جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں جاری  اولمپکس گیمز  میں اطالوی کھلاڑی مارشل جیکب نے نئی تاریخ رقم کردی۔100 میٹر ریس میں اٹلی کے کھلاڑی مارشل جیکب نے کامیابی حاصل کی ہے اور وہ دنیا کے تیز ترین انسان قرار پائے ہیں۔

جیکب نے 9.8 سیکنڈ میں 100 میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ واضح رہے کہ یوسین بولٹ کا اولمپکس 100 میٹر ریس کا ریکارڈ 9.63 سیکنڈ کا ہے۔

100میٹر ریس میں امریکی ایتھلیٹ کا دوسرا جب کہ کینیڈین ایتھلیٹ کا تیسرا نمبر ہے۔ خیال رہے کہ 23 جولائی کو شروع ہونے والے مقابلوں میں جاپان کا پہلا، امریکہ کا دوسرا جب کہ چین کا تیسرا نمبر ہے۔

جاپان نے مختلف کھیلوں میں اب تک 15 گولڈ، چار سلور اور چھ برونز میڈلز سمیت مجموعی طور پر 25 میڈلز حاصل کیے ہیں۔ چینی کھلاڑیوں نے اب تک مجموعی طور پر 29 میڈلز جیتے جس میں 14 سونے کے تمغے، چھ چاندی اور نو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

اڑتیس میڈلز جیتنے کے باوجود امریکہ کا دوسرا نمبر ہے کیوں کہ اس کے گولڈ میڈلز کی تعداد جاپان سے فی الحال کم ہے۔ امریکی دستے نے اب تک 14 سونے، 14 چاندی اور 10 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے ہیں۔

آسٹریلیا نے آٹھ اور روسی اولمپک کمیٹی نے بھی آٹھ طلائی تمغے جیت لیے ہیں اور بدستور پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزیدخبریں