نواز الدین صدیقی اور اہلیہ اب " الگ " نہیں ہوں گے

12:13 PM, 2 Aug, 2021

نیو دہلی:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارنوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی  مختلف ایشوز کی بناء پر علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرچکے تھے ۔نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نےسال  2019 میں شوہر سے خلع  کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔

اپنی درخواست میں انہوں نے بھارتی اداکار پر جاسوسی ، تشدد اور نان نفقہ کے اخراجات ادا نہ کرنے جیسے الزامات عائد کیے تھے ۔

تاہم اب دونوں کو اپنی غلطیوں کا احساس ہو گیا ہے اس لیے دونوں نے بچوں کی خوشی کیلئے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فیصلے کے بعد نواز الدین صدیقی اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ یو اے ای جائیں گے جہاں اُن کے بچے اپنی تعلیم حاصل کریں گے ۔

اپنے بیان میں نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طلاق کا فیصلہ واپس لینے کے بعد وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ دبئی جا رہی ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اُن کے بچے دبئی کے اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے تھے لیکن کورونا کے باعث آن لائن کلاسز ہو رہی تھیں اس لیے وہ بھارت میں رہ کر آن لائن کلاسز میں شرکت کر رہے تھے لیکن اب حالات ٹھیک ہونے کے بعد بچے سکول جا کر کلاسز  ا ٹینڈ کرنا چاہتے ہیں ۔

خیال رہے کہ 2010 میں دونوں کی شادی ہوئی تھی لیکن 2015 میں اُن کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنا شروع ہوئیں ۔ ان خبروں میں تیزی اُس وقت آئی جب عالیہ صدیقی نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کیا مگر اب دونوں نے ایک بار پھر ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

مزیدخبریں