شوگر ملز کیس: شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع

11:34 AM, 2 Aug, 2021

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔

شوگر ملز کیس کے معاملے پر لاہور کی سیشن کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں شخصیات کی عبوری ضمانت میں 16 اگست توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے بطور ڈیوٹی جج کیس پر سماعت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز العربیہ شوگر مل اور رمضان شوگر مل کیس میں عبوری ضمانت کے لیے پیش ہوئے۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز پر مبینہ 25 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام عائد ہے، وہ رمضان شوگر مل کے سی ای او تھے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے انکوائری کے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں لیگی رہنما شہباز شریف نے کہا تھا کہ ن لیگ انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ انصاف ہونا بھی چاہیے اور نظر بھی آنا چاہیے۔ انصاف اور انتقام میں فرق ہے۔ عمران خان اداروں کے سربراہوں کو بلا کر ڈکٹیشن دیتے ہیں۔

مزیدخبریں