آزاد کشمیر میں علماء، ٹیکنوکریٹ اور اوورسیز کشمیریوں کی نشست پر پولنگ آج ہو گی

10:58 AM, 2 Aug, 2021

لاہور: آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر امیدوراوں کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے بعد علماءو مشائخ، ٹیکنوکریٹ اور سمندر پار کشمیریوں کی ایک ایک نشست پر پولنگ آج ہو گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج ہونے والے انتخابات میں علماءو مشائخ، ٹیکنو کریٹ اور سمندر پار کشمیریوں کی ایک ایک نشست پر بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کامیابی کا امکان ہے جس کے بعد اس کی کل نشستوں کی تعداد 32 ہو جائے گی۔ 
واضح رہے کہ اس وقت ایوان میں پی ٹی آئی 29 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ پیپلز پارٹی 11 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) 7 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ 
تین مزید نشستوں پر کامیابی کی بعد پی ٹی آئی 32 نشستوں کی بھاری اکثریت حاصل کر کے حکومت سازی کرے گی جبکہ مخصوص نشستوں پرانتخابات مکمل ہونے کے بعد 53 کا ایوان مکمل ہوتے ہی الیکشن کمیشن کا کام بھی ختم ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اراکین کی حلف برداری کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا اور پھر قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

مزیدخبریں