اٹلی کی منڈی میں پاکستانی برآمدات اور ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ

10:37 AM, 2 Aug, 2021

اسلام آباد: کورونا وائرس سے متاثرہ اٹلی کی منڈی میں پاکستانی برآمدات اور ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ ، پاکستان نے اٹلی کے ساتھ تجارت میں 300 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کر لیا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 49 فیصد زیادہ ہے ۔

اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا کو بتایا کہ مشکل حالات کے باوجود پاکستان نہ صرف کورونا کی وجہ سے درپیش چیلنجز سے نکل گیا ہے بلکہ پاکستان نے مالی سال 2 ہزار 20 اور 21 میں 9 اعشاریہ 21 فیصد شاندار کارکردگی دکھائی ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس عرصے کے دوران اٹلی سے کارکنوں کی ترسیلاتِ زر 601 ملین ڈالر تک بھی پہنچ گئی ہیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 66 فیصد زائد ہیں ۔ پاکستانی سفیر نے ٹورازم کے شعبے کی صلاحیت بڑھانے اور اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔

جوہر سلیم نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا صدر منتخب ہونے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں فوڈ اور ایگریکلچر آرگنائزیشن کی کونسل سمیت انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ ایگزیکٹو بورڈ میں بھی شامل ہو گیا ہے ۔

مزیدخبریں