نیٹ فلکس نے ایمی نامزدگیوں میں ایچ بی او کا ریکارڈ توڑ دیا

11:15 AM, 2 Aug, 2020

ٹیلی وژن کے آسکرز سمجھے جانے والے ایمی ایوارڈز  کی سال 2020 کے لیے نامزدگیوں میں نیٹ فلکس نے ایچ بی او کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

منگل کے روز بہترویں ایمی ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا جس میں نیٹ فلکس نے مختلف شعبوں میں ایک سو ساٹھ نامزدگیاں حاصل کیں۔سابقہ ریکارڈ ایچ بی او کا تھا جس نے اس بار ایک سو سات نامزدگیاں حاصل کی تھیں۔

بہترویں ایمی ایوارڈ کے لیے گرافک ناول واچ مین پر بنائی گئی ایچ بی او کی سیریز کوچھبیس شعبوں میں نامزد کیا گیا جبکہ ماروالیس مسز میزل کو بیس نامزدگیاں ملی ہیں۔ایوارڈز کا اعلان 20 ستمبر کو ایک تقریب میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز نے دنیا کے معتبر ترین آسکر ایوارڈز کی آئندہ برس فروری میں منعقد کی جانے والی تقریب کورونا وائرس کے باعث ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس بحران کی وجہ سے آئندہ سال آسکر ایوارڈز کی تقریب دو ماہ تاخیر سے منعقد کی جائے گی۔

آسکر ایوارڈز کی تقریب فروری کے آخر میں منعقد ہونا تھی تاہم اب یہ 25 اپریل 2021 کو ہو گی۔

ایوراڈز کے لیے 31 دسمبر کے بجائے 28 فروری 2021 تک ریلیز کی جانے والی فلموں کو نامزد کیا جائے گا، نامزدگیوں کا اعلان مارچ کے وسط میں ہوگا۔

93 سال میں صرف 4 بار ایسا ہوا ہے کہ آسکرز کی تقریب ملتوی یا منسوخ کی گئی ہے۔

اکیڈمی کے صدر ڈیوڈ روبن نے ایک بیان میں کہا کہ تقریب کی تاریخ آگے بڑھانے سے امید ہے کہ فلم سازوں کو اپنی فلمیں مکمل اور پیش کرنے میں سہولت ہو گی اور انہیں ان حالات کی سزا نہیں ملے گی جو ان کے قابو سے باہر ہے۔

مزیدخبریں