نیویارک : گوگل پلے سٹور پر سمارٹ فون کو نقصان پہنچانے والی 205ایسی ایپلی کیشنز کا انکشاف ہوا ہے کہ جن کو تین کروڑ بیس لاکھ سے زائد مرتبہ انسٹال کیا جا چکا ہے .
یہ انکشاف ریسرچر لوکس نے کیا جن کے مطابق ان 205ایپس میں سے 188ایسی ہیں جو آپ کے موبائل میں پوشیدہ اشتہارات دکھانے کا باعث بنتی ہیں .
انھوں نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں بتایا کہ ان 188ایپس کو ایک کروڑ 92لاکھ سے زائد مرتبہ انسٹال کیا جا چکا ہے ، دیگر 17ایپس سٹاکرویئر ، جعلی ایپس ، جعلی اینٹی وائرس اور دیگر غلط کاموں میںملوث ہیں جس کی وجہ سے سمارٹ فون کو نقصان پہنچتا ہے .
ایپس زیادہ تر ہوم سکرین سے غائب ہو جاتی ہیں اور ان کا اشتہار دکھانے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہوتا ۔