اراکین پارلیمنٹ کا صادق سنجرانی پر اعتماد خوش آئند ہے، وزیر اعظم عمران خان

اراکین پارلیمنٹ کا صادق سنجرانی پر اعتماد خوش آئند ہے، وزیر اعظم عمران خان
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر اعتماد خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ صادق سنجرانی  سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اراکین کا چیئرمین پر اعتماد خوش آئند ہے۔

وزیر اعظم نے اس کا اظہار کیا کہ چیئرمین سینیٹ اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھاتے رہیں گے۔