گوجرانوالہ : سینیٹ چیئرمین کے لیے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار حاصل بزنجو کے آئی ایس آئی کے متعلق بیان نے ملک میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے ، ان کے بیان پر فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے کو وضاحت کرنا پڑ گئی ۔
چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن کو شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار حاصل بزنجونے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اس لیے فتح حاصل نہیں کرسکے کہ آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض کے 14اراکین نے عین موقع پر حکومت کا ساتھ دے دیا .
ان کے اس بیان پر گوجرانوالہ کی ایک مقامی عدالت نے حاصل بزنجو کو آٹھ اگست کو طلب بھی کر لیا ہے ،حاصل بزنجو کو یہ نوٹس گوجرانوالہ کے ایڈیشنل سیشن جج نے ایک مقامی وکیل کی درخواست پر جاری کیا ۔