نیویارک : دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے پہلی مرتبہ سعودی عرب کی حکومت کی مبینہ حمایت کرنے والے 350جعلی اکاﺅنٹس کو معطل کر دیا .
اس ایکشن سے قبل فیس بک نے سعودی عرب کی مبینہ مخالفت کے لیے ایران سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک سے چلائے جانے والے جعلی فیس بک اکاﺅنٹس بند کیے تھے .
فیس بک انتظامیہ نے یکم اگست کو فیس بک پر سعودی عرب کی حکومت کا پروپیگنڈا عام کرنے اور مبینہ طور پر علاقائی حریفوں کے خلاف استعمال ہونے والے اکاﺅنٹس کو معطل کر دیا ۔
فیس بک انتظامیہ کے مطابق جن اکاﺅنٹس کو معطل کیا گیا وہ مبینہ طور پر سعودی حکومت سے منسلک افراد چلا رہے تھے جن اکاﺅنٹس اور پیجز کو معطل کیا گیا ہے ، ان پر مبینہ طور پر سعودی حکومت کی حمایت اور ان کے لیے سیاسی پروپیگنڈا کیا جاتا تھا ، مجموعی طور پر ان 350اکاوئنٹس کو 14لاکھ افراد فالو کر رہے تھے ۔