چئیرمین نیب نے حکمرانی میں ریاست مدینہ کے تصور کو خوش آئند قرار دیدیا

چئیرمین نیب نے حکمرانی میں ریاست مدینہ کے تصور کو خوش آئند قرار دیدیا
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:چئیرمین نیب نے کہا ہے کہ ہر مسلمان کے لیے اسوہ حسنہ مشعل راہ ہے، حکمرانی میں ریاست مدینہ کا تصور خوش آئند بات  ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اسلام آباد میں سویٹ ہومز کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، یہاں کا نظام دیکھ کر خوشی ہوئی، پاکستان سویٹ ہومز کے بچے ملک کا نام روشن کریں گے۔

 

انہوں نے کہا  کہ قوم کی امیدیں بچوں اور نوجوان نسل سے وابستہ ہیں۔ دیانت داری کیساتھ محنت کی جائے تو دنیا کا کوئی کام مشکل نہیں ہوتا۔

 

چئیرمین نیب نے مزید کہا کہ محنت، دیانت اور رب کی ذات پر یقین ترقی کا راستہ ہے۔ انہوں نے آفر کی کہ بچے اگر نیب کا دورہ کرنا چاہیں تو ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔