پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی طالبہ نوشابہ ظفر نے ٹرک ڈرائیور کی بیٹی ہونے کے باوجود اپنی قابلیت اور ذہانت کے بل بوتے پر مرحوم والدین کا نام روشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بی ایس سی کے امتحانات میں پنجاب یونیورسٹی سے کی طالبہ نوشابہ ظفر نے 800 میں سے 714 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔اور پنجاب یونیورسٹی کی 137 سالہ تاریخ کو بدل کر رکھ دیا ۔
طالبہ نوشابہ ظفر کا کہنا تھا کہ میں لیکچرر بن کر اپنے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہوں ، میں چاہتی ہوں کہ میں اپنے مرحوم والد کی ہر خواہش کو پورا کروں۔نوشابہ ظفر کا کہنا تھا کہ بی ایس سی کا امتحان پاس کرنے کے بعد میں ماسٹرز کروں گی جس کے بعد میں ایم فل کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہوں۔واضح رہے کہ نوشابہ ظفر نے پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ نمبر لیکر سب کو حیران کردیا ہے ۔