20 اگست کو دبئی میں نکاح ہو گا، حسن علی

03:36 PM, 2 Aug, 2019

لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر حسن علی نے بھارتی دوشیزہ سے شادی کی تصدیق کر دی۔ چند روز سے اس قسم کی خبریں میڈیا پر چل رہی تھیں کہ حسن علی نے بھارتی لڑکی شامیہ آرزو سے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم اس حوالے سے حسن علی یا ان کے گھر والوں نے تصدیق نہیں کی تھی۔

اب حسن علی نے میڈیا سے گفتگو میں بھارتی دوشیزہ سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کی خبر سچ نہیں بالکل سچ ہے۔

حسن علی نے بتایا کہ بھارتی لڑکی سے شادی کر رہا ہوں اور 20 اگست کو دبئی میں نکاح ہو گا۔

مزیدخبریں