ریاض:سعودی حکومت نے خواتین کو ایک نئی سہولت سے نواز دیا ،سعودی حکومت نے خواتین کو مرد سرپرست کی ا جازت لیے بغیر پاسپورٹ حاصل کرنے اور بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو اب سرپرست کی اجازت کے بغیر پاسپورٹ ملے گا جبکہ سعودی خواتین کا ایک اور بڑا مطالبہ مان لیا گیا ۔ پہلے سعودی خواتین کو بیرون ملک جانے کیلئے مرد سرپرست کی اجازت لینا پڑتی تھی،حتی کہ پاسپورٹ تک رسائی لینے کے بھی سرپرست کی رضامندی ضروری تھی۔
لیکن اب 21 برس کی ہرخاتون کو پاسپورٹ مل سکے گا، سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔صنفی تفریق کے بغیر اب ہر اس شہری کو پاسپورٹ جاری کردے گی جو اس سلسلے میں درخواست دے گا۔
اس سے پہلے سعودی خواتین کو حکومتی عہدوں پر فائز کیا گیا اور ڈرائیونگ لائسنس کی اجاز ت بھی مل چکی ہے۔یہ آزادیاں ویژن 2030 ءکا حصہ ہیں۔