شوبزمیں کام کرنے پر والد 8سال تک ناراض رہے‘ مایا علی

12:46 PM, 2 Aug, 2019

کراچی :فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل مایا علی نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے ان کے والد ان سے بہت ناراض ہوگئے تھے یہاں تک کہ انہوں نے مایاعلی سے بات کرنابھی بند کردی تھی۔

مایا علی نے بتایا کہ کیریئر کی ابتدا میں انہیں لوگوں سے اتنی محبت نہیں ملی تھی بلکہ الٹا ان پر تنقید ہوتی تھی اور لوگ کہتے تھے کہ مایا کو اداکاری نہیں آتی یہ کیا کام کررہی ہے، تاہم بعد میں لوگوں نے انہیں اور ان کے کام کو بے حد سراہا۔

مایا علی نے بتایا کہ شوبز میں کام کرنے کے فیصلے کی وجہ سے ان کے والد بہت ناراض ہوگئے تھے اور8 سال تک ان سے بات نہیں کی۔ مایا علی نے بتایا کہ برسوں تک ناراض رہنے کے بعد میرے والد بھی میری اداکاری کے معترف ہوگئے تھے اور وفات سے 6 ماہ قبل انہوں نے بالآخر مجھ سے بات کی اور میرے ایوارڈ نہ جیتنے پر مجھے دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں اگلے سال تم ایوارڈ ضرور جیتوگی اور ایسا ہی ہوا، لیکن اس وقت میرے والد میرے ساتھ نہیں تھے۔

مایا علی نے بتایا کہ وہ ماہرہ خان کو بہت پسند کرتی ہیں اور ان کی بہت بڑی مداح ہیں اور خوش ہیں کہ بڑی عید پر ان کی ماہرہ کی اوراداکارہ حریم فاروق کی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں، بالآخر اب ہماری انڈسٹری نے آگے بڑھنا شروع کردیاہے۔

مزیدخبریں