فاروق ستار کیخلاف 50 کروڑ روپے کا ہرجانہ، سماعت 24 اگست تک ملتوی

11:53 AM, 2 Aug, 2019

کراچی: فاروق ستار کے خلاف 50 کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید کی جانب سے فاروق ستار کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوئی۔

فاروق ستار نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی عدالت میں جواب جمع کرا دیا۔

فاروق ستار نے اپنے جواب میں کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، ہتک عزت کے دعوے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

عدالت نے فاروق ستار کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں