عمران خان ٹوئیٹر پر مقبول دنیا کے ساتویں بڑے رہنما بن گئے

عمران خان ٹوئیٹر پر مقبول دنیا کے ساتویں بڑے رہنما بن گئے
کیپشن: image by twitter

لاہور :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مقبول دنیا کے ساتویں بڑے لیڈر بن گئے ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی اور پاکستان کے متوقع وزیراعظم کے ٹوئیٹر فالورز کی تعداد اس وقت اسی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مقبول ہونے والے دنیا کے ساتویں بڑے رہنما بن گئے ہیں ، ٹوئیٹر پر ان کے فالورز کی تعداد اسی لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قزاقستان کے سفیر کی ملاقات
 
 
عوام میں مقبول رہنماؤں کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹویٹر، انسٹا گرام اور فیس بک وغیرہ پر فالوورز کی تعداد کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے، عمران خان بھی عالمی رہنماؤں کے اس کلب میں شامل ہو چکے ہیں جن کی فالوور شپ ٹویٹر پر سب سے زیادہ ہے۔

ٹویٹر پر پی ٹی آئی رہنما کے فالوورز کی تعداد 8 ملین (80 لاکھ) تک پہنچ گئی ہے، یوں وہ عالمی رہنماؤں میں ساتویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں، عمران خان کے ٹوٹل فالوورز کی تعداد اس وقت 18.7 ملین ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان اپنی بڑھتی ہوئی آن لائن سرگرمیوں کے ساتھ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں بے حد مقبول ہیں، جس کی وجہ ان کے فی البدیہہ ٹویٹس ہیں۔

پاکستان کے انتخابات 2018 میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد عمران خان نے Top 10 Most Followed World Leaders on Twitter میں بھی ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

ٹویٹر پر فالوورز کی تعداد کی ٹاپ ٹین فہرست میں عمران خان نے کینیڈا کی مشہور اور ہر دل عزیز شخصیت جسٹن ٹروڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، کینڈین وزیرِ اعظم کے فالوورز کی تعداد 4.26 ملین ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:انتخابات کے روز آر ٹی ایس کی خرابی کی تحقیقات کا فیصلہ
 
 
عمران خان کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے ’فیس بک خان‘ بھی کہا جاتا ہے، امید ہے کہ جب وہ 14 اگست کو وزراتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے تو ان کے فالوورز کی تعداد میں یک لخت بڑا اضافہ ہو جائے گا، اور وہ ٹویٹر پر مزید کئی عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت ٹویٹر کی فہرست میں سب سے اوپر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ براجمان ہیں، ٹرمپ کے فالوورز کی تعداد 53.4 ملین ہے ،  43.3 ملین فالوورز کے ساتھ بھارت کے نریندر مودی دوسرے نمبر پر اور 17.7 ملین فالوورز کے ساتھ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس تیسرے نمبر ہیں۔