قومی کرکٹرز کو بھاری مالیت کا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

10:09 PM, 2 Aug, 2018

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ٹی20 کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز کو سراہنے کے لیے کھلاڑیوں کو بھاری مالیت کا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی  نے گزشتہ تین سال سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے معاوضوں میں اضافہ نہیں کیا تھا اور کھلاڑیوں کے معاوضوں اور مراعات میں اضافے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:پی سی بی نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے
 
  
کرکٹ بورڈ  نے گزشتہ سالوں میں چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی سمیت ٹی20 کرکٹ میں دو سال سے شاندار کھیل پیش کرنے والی عالمی نمبر ایک ٹیم کو عمدہ کارکردگی پر نوازنے کا فیصلہ کیا ہے ، نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا اور اس کا اعلان ایک سے دو روز کے اندر کردیا جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی بڑے پیمانے پر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرسٹ کلاس کرکٹرز کیلئے مشکلات پیدا کر دیں
 
 
اسی طرح بابر اعظم کی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی ہوئی ہے جبکہ نوجوان شاہین شاہ آفریدی بھی فہرست کا حصہ بننے میں کامیاب ہو گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اے کیٹیگری کا معاوضہ بڑھا کر 9لاکھ40ہزار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 7لاکھ 25ہزار روہے دیے جائیں گے۔

کیٹیگری سی کے کھلاڑیوں کو ماہانہ 3لاکھ 75ہزار دینے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ڈی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 2لاکھ 60ہزار روپے ملیں گے۔
 

مزیدخبریں