اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے خاتون کو شہید کرنے پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
یہ بھی پڑھیں:انتخابات کے روز آر ٹی ایس کی خرابی کی تحقیقات کا فیصلہ
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی کے مندل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 33 سالہ پاکستانی خاتون شہید ہو گئی تھیں۔بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو تھمایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتوں کا وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار ن لیگ سے لانے کا اعلان
ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جے پی سنگھ کو تھمائے گئے احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورس کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے اور 2018 میں بھارتی فورسز 1400 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو چکی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں